Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف سکولوں کے ٹیچرز کی تنخواہوں کا تعین نہ ہوسکا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر نہ ہو سکی، جس کے باعث اساتذہ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بھی نوٹیفکیشن جاری نہ کیا، وزیر تعلیم نےپیف کےسکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ 20 ہزار کرنیکا اعلان کیا تھا، پیف پارٹنرزسکولوں کےمالکان نےاعلان ماننے سے انکار کر دیا۔
سکول آنرز کا کہنا تھا کہ پیف جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا عملدرآمد نہیں ہوگا، پیف حکام کا کہنا تھا کہ تنخواہ بڑھانےکے حوالےسےمعاملات زیر غور ہیں، تنخوا ہیں بڑھانے سے متعلق کابینہ سے منظوری لینا ضروری ہے۔




















