پین انک آرٹسٹ سید ضمیر ہاشمی کےلئے بڑا اعلان

فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ضلعی انتظامیہ ملتان ان کے فن پاروں کو عوام الناس تک رسائی دینے کے لیے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر جگہ مختص کرے گی، تاکہ فن کاروں کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن انجئیر عامر خٹک نے خطے کے منفرد پین انک آرٹسٹ سید ضمیر ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ ملتان کے تمام فن کاروں کی آرٹ گیلریاں ہوں، تاکہ ان کے فن پاروں کو آویزاں کیا جا سکے۔
انھوں نے کہا ملتان کے فن کاروں میں بہت ٹیلنٹ ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی شہرت پوری دنیا ہے۔
اس موقعہ پر سید ضمیر ہاشمی نے کہا کہ وہ گزشتہ چالیس سال سے ملتان کی قدیم جگہوں کی تصاویر بنا رہے ہیں، اور ایک تصویر کو بنانے میں چار ہفتے لگتے ہیں۔اب تک قدیم ملتان کی سو اور مجموعی طور پر سینکڑوں تصاویر بنا چکے ہیں۔
کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے ان فن کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں ملتان پر بنی ہوئی تصاویر کی نمائش ملتان ٹی ہاؤس ہو گی۔
جس کے لئے مقامی انتظامیہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔