Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: ٹیموں کی نقل و حرکت کے باعث سیکیورٹی اقدامات سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کےلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ،روٹس لگنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا

تفصیل کے مطابق میچ کےلئے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کی نقل وحرکت کے وقت راستے بلاک کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز بھی صبح اور شام کے اوقات میں کھلاڑیوں روانگی سے دو گھنٹے قبل ہی راستے بلاک کردئے گئے، جس کی وجہ سے شہری خوار ہوکر رہ گئے۔

انکاکہنا تھا کہ ہم امید کرتے تھے کہ ڈی ایچ اے میں رہائش کے بعد کھلاڑیوں کےلئے تھوڑی دیر کےلئے راستے بند ہوں گے مگر ذلالت کا سفر جاری ہے، قریبی آبادیوں کے مکین بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب میچ ہوتا ہے تو گھر میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں، حکومت کو کوئی پالیسی بنائے ہماری زندگی آسان بنائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button