Breaking NewsNationalتازہ ترین

عوام کو ملکی خود مختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو ملکی خودمختاری اورجمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام ہمیشہ ملکی خودمختاری اور جمہوریت کےمضبوط ترین محافظ ہوتےہیں، غیرملکی طاقت نے حملہ میر جعفروں اورمیر صادقوں کی مدد سے کیا ،عوام کو ملکی خود مختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا، عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

واضح رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست ٹیلیفونک رابطے کے دوران ملک سے ہونیوالی غداری کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں