Breaking NewsNationalتازہ ترین

آزاد و خود مختار ملک چاہتے ہیں تو مینار پاکستان پر آئیں،عمران خان کا ویڈیو پیغام

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آزاد و خودمختار پاکستان چاہتے ہیں تو مینار پاکستان پر آئیں۔

لاہور جلسے سے قبل عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب پاکستانیوں کو اس جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،جمعرات کو میں مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسی مقام پر 1940 میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی، ہندوستان کے مسلمانوں نے ایک آزاد ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا جس کا نام پاکستان ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کو اسی جگہ پر حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش سے کرپٹ غلاموں کو ہم پرمسلط کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماراملک لاالااللہ کے نام پر بنا جس کا مطلب اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، ہم اللہ کےسوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے ہیں، ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےاس جلسہ میں شرکت کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں