Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبہ بھر کے 420 کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی نہ ہوسکی، کالجز انتظامی بحران کاشکار

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق 6ماہ پہلے بھرتیوں کا شروع کئے جانے والا پراسیس مکمل نہ ہوسکا، مستقل پرنسپل کیلئے درخواستیں جمع کرنیوالے امیدواروں کےانٹرویوز شروع نہ ہوسکے، تمام عمل آن لائن ہونے کے باوجود تاخیر کا شکار ہے۔
ایچ ای ڈی نے جولائی میں پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل آن لائن شروع کیا، پورٹل کے ذریعے 420 کالجز کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں، ہزاروں درخواستیں جمع ہونے کے باعث بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا، انٹرویو کے نمبر بھی 20 سے کم کر کے 10 کر دئیے گئے، تعلیمی قابلیت کے 10،اے سی آرز 20، مدت ملازمت کے 10نمبرز رکھے گئے، سنیارٹی کے 5، ایڈمنسٹریٹو تجربہ کے 20،کالج پوسٹنگ کے 10نمبرز رکھے گئے، ٹریننگ ورکشاپ کے 5 ،رزلٹ کے 10،انٹرویو کے 10 نمبرز مختص کئے گئے۔
صوبہ بھر کے 420 کالجز میں پرنسپلز کو 3 سال کیلئے تعینات کیا جائے گا۔