Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبہ بھر کے420 کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کے لئے ٹاپ 3 کے پینلز تیار

ڈی پی آئی کالجز نے موزوں امیدواروں کی لسٹیں سیکرٹری ایچ ای ڈی کو فراہم کر دیں، امیدواروں کے انٹرویوز اگلے ہفتے شروع ہوں گے۔

امیدواروں کے انٹرویوز کو 3 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں لاہور، سرگودھا اور راولپنڈی اضلاع کیلئے انٹرویوز ہونگے۔

دوسرے مرحلے میں ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور جبکہ تیسرے مرحلے میں ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ کیلئے انٹرویوز ہونگے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے جولائی میں پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل آن لائن شروع کیا تھا، ہزاروں درخواستیں جمع ہونے کے باعث بھرتیوں کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا گیا۔

صوبے بھر کے 776 کالجز میں سے 420 کالجز مستقل پرنسپلز سے محروم ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button