Breaking NewsNationalتازہ ترین
واسا کی غفلت؛ ایک شخص گندے نالے میں ڈوب کر جاں بحق
ہیڈ محمد والا روڈ پر اعوان چوک کے قریب ایک شخص گندے نالے میں گر کر جاں بحق، شہریوں کا سڑک بلاک کرکے احتجاج
تفصیل کے مطابق ہیڈ محمد والا روڈ اعوان چوک کے قریب ایک 29 سالہ شخص بھینس کے بچے کو واسا کے گندے نالے سے بچاتا ہوا جاں کی بازی ہار گیا، شہریوں نے ڈیڈ باڈی بای پاس پر رکھ کر احتجاج کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واسا حکام کی غفلت نے ایک شخص کی جان لے لی، یہ صاف نالے کو واسا نے گندے نالے میں تبدیل کردیا، اعلیٰ حکام اس کانوٹس لیں، مظاہرین نے واسا کے ڈائریکٹر ورکس عارف عباس،ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا عبدالسلام کے خلاف نعرے بازی کی۔
بعد ازاں پولیس نے آکر مطالبہ کی منظوری کی یقین دہانی پر مظاہرین کو منتشر کیا۔