Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : پشاور اور لاہور بلیوز کی کامیابی؛ کوراٹر فائنل مرحلے میں بھی جگہ بنا لی

صاحبزادہ فرحان کی 162 رنز ناٹ آؤٹ کی ریکارڈ ساز اننگز

صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پشاور نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کوئٹہ کو 126 رنز سے شکست دیدی۔
لاہور بلوز نے اسلام آباد کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں صاحبزادہ فرحان نے صرف 72 گیندوں پر14 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 162 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کسی بھی پاکستانی بیٹر کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ کامران اکمل کا تھا جنہوں نے 2017 میں لاہور وائٹس کی طرف سے اسلام آباد کے خلاف150 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے یہ اننگز کھیل کر ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کسی بھی ایشین بیٹر کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ریکارڈ بھی برابر کردیا جو افغانستان کے حضرت اللہ ززئی نے 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف 162 رنز ناٹ آؤٹ بناکر قائم کیا تھا۔

پشاور نے20 اوورز میں ایک وکٹ پر239 رنز بنائے جس میں معاذ صداقت کے54 رنز بھی شامل تھے۔
کوئٹہ کی ٹیم جواب میں 113 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عبدالواحد نے46 رنز اسکور کیے۔عثمان طارق نے17 رنزدے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں اسلام آباد نے لاہور بلوز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 118 رنز بنائے۔روحیل نذیر نے 39 رنز اسکور کیے۔حسین طلعت نے 14 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور بلوز نے عمران بٹ کے63 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
حسین طلعت پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چار کوراٹر فائنل 23 اور 24 مارچ کو اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے کوارٹر فائنل میں لاہور وائٹس اور ایبٹ آباد مدمقابل ہونگے۔ دوسرا کوراٹر فائنل کراچی وائٹس اور ملتان ریجن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

24 مارچ کو تیسرا کوارٹر فائنل فیصل آباد اور پشاور کے درمیان ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوراٹر فائنل میں سیالکوٹ اور لاہور بلوز ٹکرائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button