Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : پشاور اور لاہور بلیوز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

پشاور اور لاہور بلیوز کی ٹیمیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پیر کو کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں پشاور نے فیصل آباد کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔

چوتھے کوارٹر فائنل میں لاہور بلوز نے سیالکوٹ کو 33 رنز سے شکست دی ۔

پہلے سیمی فائنل میں پشاور کا مقابلہ ایبٹ آباد سے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور بلوز اور ملتان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دونوں سیمی فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔

تیسرے کوارٹر فائنل میں فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں پر138 رنز بنائے۔علی شان نے51 رنز اسکور کیے۔عامرخان نے 25 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور نے آخری اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔اسراراللہ 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ احمد صفی عبداللہ نے20 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد عامر خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

چوتھے کوارٹرفائنل میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر لاہور بلوز کو بیٹنگ دی جو 20 اوورز میں 184 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمرصدیق نے3 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ حسن علی نے 42 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔اسامہ میر نےدو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

سیالکوٹ کی ٹیم 19 ویں اوور میں151 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مرزا طاہر بیگ نے 5 چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے77 رنز اسکور کیے۔حسن علی نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔حسین طلعت۔ نثار احمد اور محمد رضوان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

عمرصدیق پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button