نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ : پشاور نے لاڑکانہ جبکہ ملتان نے فاٹا کو شکست دے دی

پشاور نے لاڑکانہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی،
نیشنل ٹی 20 کپ کے سلسلے میں ملتان سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور نے لاڑکانہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی، لاڑکانہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 131 رنز بنائے۔
جس میں بلال ارشد کے 11 میر غلام رضا کے 29 امتیاز لغاری کے 16 اور زاہد محمود کے 15 رنز شامل تھے، پشاور کے فاسٹ بالر نیاز خان اور عامر خان نے تین تین، احسان اللہ افتخار احمد اسرار اللہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا۔
جواب میں پشاور میں کھیل کا اغاز کیا اس کے اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو یکطرفہ بنادیا، صاحب زادہ فرحان نے 76 رنز بنائے، جس میں اٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے، ان کو شاہ نواز دھانی نے آؤٹ کیا لش وقار احمد تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنا سکے ان کی وکٹ بھی شاہنواز دھانی کے حصے میں ائیٹ جبکہ عامر برکی تین رنز بنا کر مہر غلام رضا کے ہاتھوں اؤٹ ہوئے اس طرح پشاور نے 132 رنز کا ہدف 13.1 اوور میں حاصل کر لیا
صاحبزادہ فرحان نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے۔اس سے قبل انہوں نے لاہور وائٹس کے خلاف114 اور کراچی بلوز کے خلاف 62 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
وقار احمد نے 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان اور وقار احمد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کا اضافہ کیا۔
صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی میچ رہے۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ملتان نے فاٹا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 167 رنز بنائے۔زین عباس نے 51 رنز اسکور کیے۔ آصف آفریدی اور ثمین گل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
فاٹا کی ٹیم جواب میں 93 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سلمان خان 22 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔عرفات منہاس ۔شرون سراج اور علی ماجد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
عرفات منہاس پلیئر آف دی میچ رہے۔