Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پشاور زلمی کو جیت کےلئے109 رنز کا ٹارگٹ

سلطانز کے بیٹرز ناکام، 65 پر نصف ٹیم پوییلین لوٹ گئی، شائہ ہوپ 23 طیب طاہر 22 رنز کا سات نمایاں سکور رہے

پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے 20 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا، یاسر خان 2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے، جس کے بعد کوئی بیٹر بھی زلمی بالرز کو نہ کھیل سکا، کپتان محمد رضوان 17 اور طیب طاہر نے 22 رن سکور کیے، دونوں کی اننگ میں بالترتیب 3 اور 2 چوکے شامل تھے۔ آشٹن ٹرنر کھاتہ کھولے بنا ہی پویلین لوٹے۔

61 کے مجموعی سکور پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد سلطانز دباؤ میں آگئے، وقت وقفے وقفے سے اپنے وکٹیں گنواتے رہے۔

محمد حسنین اور عبید شاہ نے کچھ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے عبید شاہ محمد حسنین کا ساتھ چھوڑ گئے ان کی وکٹ احمد دانیال نے لی۔ فیصل اکرم 4 رن ناٹ آؤٹ رہے ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 19 آورز میں 108 پر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لیوک وڈ 2-2، الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button