Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی ایس ایل 8: 5ویں معرکے میں جیت کےلئے پشاور زلمی کو جیت کےلئے 211 کا ٹارگٹ

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں میں پشاور زلمی کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم ملتان سلطانز کو کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان کی جانب سے شاندار آغاز کیا گیا، دونوں بیٹرز نے کھل کر گراؤنڈ کی چاروں جانب شاٹس کھیلے، اور 37 گیندوں پر پارٹنر شپ کی مد میں 50 رنز جوڑے۔
شان مسعود نے 25 گیندیں کھیل کر 20 رنز بنائے، اور ان کا ساتھ محمد رضوان نے دیا، انہوں نے 42 گیندیں کھیل کر 66 سکور بٹورے۔ان کی اننگ کی شاندار بات 9 چوکے ، 1چھکا تھا۔انہوں نے 23 گیندیں کھیل کر اپنی ففٹی مکمل کی۔
گزشتہ میچ کی بہترین بلے باز روسو رائیلی نے شاندار ففٹی مکمل کی، اور 36 گیندوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2، سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔