Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : شعبہ فارماکالوجی کے پی ایچ ڈی سکالر کا مجلسی دفاع

شعبہ فارماکالوجی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سکالر محمد مقیت واحد کا کامیاب پی ایچ ڈی مجلسی دفاع شعبہ کمپیوٹر سائنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ڈین فارمیسی ، ڈاکٹر عمران چیئرمین شعبہ فارماکالوجی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرنگرانی منعقد ہوا۔

سکالر محمد مقیت واحد نے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر فاطمہ ثاقب اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فارماکالوجی کے زیرنگرانی مکمل کیا، تحقیقی مقالہ کا جائزہ بیرون ممالک ملائیشیاء اور رومانیہ کے ماہرین تعلیم نے لیا۔

جبکہ ڈاکٹر زاہد رسول نیازی ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ فارمیسی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے بطور پا کستانی ماہر تحقیقی مقالہ کا جائزہ لیا۔ اور بعدازاں انہوں نے مجلسی دفاع میں بطور بیرون ممتحن شرکت کی۔

انہوں نے سکالر کے تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکالر نے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ریسرچ ورک کیا اور اپنے کام سے آٹھ تحقیقی مضامین بین الاقوامی جرائد میں شائع کرائے اور سات تحقیقی مضامین ابھی زیر اشاعت ہیں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر اور ڈاکٹر عمران نے سکالر کے کام کی تعریف کی، اور پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی۔

مجلسی دفاع میں اساتذہ کرام طلباء طالبات اور ایم فل پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ کامیاب سکالر محمد مقیت واحد نے چار مغز کا امراض انہضام ، امراض تنفس اور امراض دل پر افادیت کو دریافت کیا۔

سکالر نے اپنا تحقیقی مقالہ سائنسی درجہ بندی کے مطابق پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button