Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فارمیسی کونسل پاکستان کا ویمن یونیورسٹی ملتان کادورہ مکمل

فارمیسی کونسل آف پاکستان نے ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کا دورہ مکمل کرلیا۔

تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی رواں برس سے فارم ڈی کی کلاسز شروع کرنے جارہی ہے، جس کےلئے این او سی درکار ہے اور اس کےلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔

اسی سلسلے میں فارمیسی کونسل آف پاکستان کے 15 سے زائد ارکان پر مشتمل ٹیم نے ویمن یونیورسٹی کے متی تل کیمپس میں واقع شعبہ فارمیسی کا دورہ کیا ، اور انفراسٹکچر اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر شعبہ کی چیئر پرسن ڈاکٹر کنول رحمان نے بریفنگ دی، اور بتایا کہ ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی واحد یونیورسٹی ہے جو تیزی سے ترقی کررہی ہے اور عالمی رینکنگ میں بھی جگہ بنارہی ہے ۔

اس خطے کے والدین کی ڈیمانڈ ہے کہ ان کی بیٹیاں فارم ڈی میں اسی یونیورسٹی میں داخلہ لیں، جس کے لئے یہ ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے اور کونسل کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے ہیں ۔

کونسل کے وفد کا کہنا تھا کہ مقررہ قوانین کے تحت کلاسز رومز ، لیبارٹریوں کا جائزہ لیا جائے گا، دوسال کے داخلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا گیا ہے۔

قانون کے تحت 100 طالبات کےلئے کم سے کم 2 کلاس رومز ہونے چاہیں، جبکہ چار لیبارٹریاں ہونے چاہیں ، ایک لیبارٹری کا ایریا 12 سو سے 15 سو سکوائر فٹ ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح لیب کا سامان ، کلاس رومز کی حالت ، فرنیچر، لائبریری اور اس میں مہیا کی گئیں کتب بھی دیکھی گئیں ہیں۔

وفد نے اپنی سفارشات مرتب کرلی ہیں، جس کافیصلہ جلد جاری کردیاجائے گا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے وفد کا آمد پر شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ کم وقت میں اس یونیورسٹی کی ساکھ کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے

نئے مضامین متعارف کرائے گئے ہیں فارمیسی کونسل کی سفارشات کر سوفیصد عمل کیا جائے گا، تاکہ فارم ڈی کی کلاسز کا اجراء ہوسکے، این او سی کے اجرا سے ویمن یونیورسٹی ملتان کا معیار اور بھی بلند ہوجائے گا اور والدین کا ایک دیرنہ مطالبہ بھی پورا ہوجائے گا۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب اور اساتذہ بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button