Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

’اسلامی نظام خلافت کے احیاء کا طریق کار عصری مسائل و تقاضے‘‘ پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل ہوگیا

زکریا یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر محمد مجتبی کے مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی سکالر محمد مجتبی نے پی ایچ ڈی کا مقالہ بعنوان ’’اسلامی نظام خلافت کے احیاء کا طریق کار عصری مسائل و تقاضے‘‘ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سرپرستی میں مکمل کیا ہے ، اور اس کا کامیاب ترین مجلسی دفاع پیش کیا۔

محقق محمد مجتبی نے اسلامی نظام خلافت کے بارے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جمہوری طریقوں کے مطابق آج بھی امت کو دوبارہ خلافت کے نظام کے تحت رکھا جاسکتا ہے ۔

محمد مجتبی کے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ، پاکستان سے بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، جبکہ بیرون ملک سے ممتحن ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا اور ڈاکٹر حافظ محمد منیر برطانیہ سے تھے۔

بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے مقالہ کے کام کو معیاری قرار دیتے ہوئے توصیفی کلمات سے نوازا۔

انہوں نے نگران مقالہ پروفیسر ڈاکٹرعبدالقدوس صہیب کو بھی مبارک باد دی۔

مجلسی دفاع میں پروفیسر ڈاکٹر اکرم رانا ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی ،پروفیسر ڈاکٹر الطاف لنگڑیال ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار ، ڈاکٹر منزہ حیات ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر عصمت بتول ، ڈاکٹر حافظ حامد علی اعوان پروفیسر ڈاکٹر فریدہ یوسف ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ، ڈاکٹر عبدالرحمن قاسمی، ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button