Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : شعبہ ایگرانومی میں پی ایچ ڈی کا مجلسی دفاع

شعبہ ایگرانومی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی سکالر محمد ندیم شاہ کا پبلک ڈیفنس ہوا۔

سکالر محمد ندیم شاہ نے ’’مختلف نامیاتی کھاد کے ذرائع اور آبپاشی کے نظام کے تحت ہائبرڈ اور مصنوعی مکئی کی کاشت کی تقابلی افادیت ‘‘ کے عنوان پر اپنا تھیسس مکمل کیا۔

سکالر محمد ندیم شاہ نے پبلک ڈیفنس میں بتایا کہ مکئی کی فصل میں کیمیائی کھاد کے مقابلے پولٹری کھاد کے دس ٹن فی ایکڑ استعمال سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، اور اس کے استعمال سے مکئی کی فصل پر خشک سالی کے منفی اثرات کو بھی کم کیاجاسکتا ہے۔

سکالر محمد ندیم شاہ کے ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر محمد رشید جبکہ سپروائزر ڈاکٹر شبیر حسین تھے ۔

پبلک ڈیفنس کے موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین ، پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین ، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد ، پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین ، ڈاکٹر نعیم سرور ، ڈاکٹر عرفان اور ریسرچرز اور طلباء بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button