Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جامعہ زکریا : کامرس ڈیپارٹمنٹ کے ایک اور سکالر کی پی ایچ ڈی مکمل

تحقیق کسی بھی معاشرے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے خاص اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ جن اقوام نے علم او ر تحقیق پر اپنے وسائل خرچ کیے ان قوموں نے اقوام عالم پر کئی دہائیوں پر راج کیا۔ ہمارے ملک میں تحقیق کا کام تیزی پروان چڑھ رہا ہے۔

یہ بات شعبہ کامرس کے پی ایچ ڈی سکالرحافظ اللہ دتہ نے اپنے مقالے کے مجلسی دفاع کے موقعہ پر کہی۔

پی ایچ ڈی سکالرحافظ اللہ دتہ کا مقالہ اقوام عالم کی مستحکم اور پائیدار ترقی کے پائیدار رپورٹنگ اور مستحکم گورنس کے کلیدی کردار عیاں کرتا ہے۔

27 دسمبر 2015 میں نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں مستحکم ترقی کے لیے کیے گئے سترہ مشترکہ مقاصد اجاگر کیے۔

جن میں قابل ذکر غربت کا خاتمہ، سستی توانائی ، اچھی تعلیم، ماحولیاتی تبدیلیاں ، عدم مساوات حوصلہ شکنی ، بھوک کا خاتمہ شامل ہے۔

اللہ دتہ کے سپروائزر ڈاکٹر ذیشان محمود اور ان کے ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر وارث علی تھے۔،جبکہ اس موقعہ پر چیئرمین ڈاکٹر محمد حنیف اختر ، ڈاکٹر ریحانہ کوثر ، ڈاکٹر مسعود الحسن ، ڈاکٹر آصف یسین و سکالرز موجود تھے۔

اس مقالے کو جانچنے کا فریضہ ایک ملکی اور دو غیرملکی ماہرین نے سرانجام دیا۔ جن میں پاکستان سے ڈاکٹر وارث علی یونیورسٹی آف ساہیوال جبکہ امریکہ اور اٹلی سے تعلق رکھتے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button