پی ایچ ڈی سکالر اللہ ڈتہ کا اپنے مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع

شعبہ اسلامیات بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی سکالر اللہ ڈتہ نے اپنے مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع کیا۔
ان کے مقالے کاعنوان ” پاکستان میں انتظام آب کے مسائل اور ان کا ممکنہ حل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تحقیقی جائزہ ” تھا ، جس کے سپروائزر ڈاکٹر محمد امجد تھے جبکہ ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈی جی ادارہ تحقیقات اسلامی نے بطور بیرونی ممتحن شرکت کی۔
اس موقعہ پر چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ، ڈاکٹر عبدالقادر بزدار ، ڈاکٹر فریدہ یوسف ، ڈاکٹر قاریہ نسرین ، ڈاکٹر عنبرین ، ڈاکٹر سارہ اور متعدد سکالرز نے شرکت کی۔
مقالہ نگار نے اپنے مقالے میں پاکستان کے آبی مسائل کا حل کے ضمن میں اسلامی تعلیمات کے کردار کی وضاحت کی ہے ، اور اس ضمن میں اس ضیاع آبی، آلودگی اور تطہیر آب جیسے موضوعات پر کلام کیا ہے۔