Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی: "اردو کی نمائندہ مترجم خواتین کے تراجم کے ثقافتی و سماجی اثرات” کا مجلسی دفاع

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی اسکالر شازیہ پروین نے اپنے تحقیقی مقالہ بعنوان "اردو کی نمائندہ مترجم خواتین کے تراجم کے ثقافتی و سماجی اثرات” کا مجلسی دفاع کیا۔
ان کی نگران مقالہ پروفیسر (ایمراطس)ڈاکٹر شگفتہ حسین تھیں، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سلمان علی صدر شعبہ اردو ،پشاور یونیورسٹی پشاور بطور بیرونی ممتحن اس مجلسی دفاع میں آن لائن شامل ہوئے۔
شعبہ اردو کی صدر نشین ڈاکٹر عذرا لیاقت اور دیگر اساتذہ ڈاکٹر شاہدہ رسول،ڈاکٹر سارہ مجید ،ڈاکٹر شہلا اقبال اور مس نجمہ عثمان نے بھی اس مجلسی دفاع میں شرکت کی ۔
کامیاب مجلسی دفاع کے بعد شعبے کے تمام اساتذہ اور طالبات نے ڈاکٹر شازیہ پروین اور ان کی نگران مقالہ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ حسین کو مبارک باد پیش کی۔