Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی ایچ ڈی سکالر محمد عامر کی ڈگری مکمل ہوگئی

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنسز کے پی ایچ ڈی سکالر محمد عامر نے اپنے تحقیقاتی مقالہ جس کا عنوان ”ایکسپلورنگ فوڈ فیچرز اینڈ ہیلتھ پروموٹنگ پراپرٹیز آف فنگر میلٹ” کا کامیابی سے دفاع کیا۔

محمد عامر نے اپنی پی ایچ ڈی کا ریسرچ ورک فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کی زیر نگرانی کیا اور ان کے پی ایچ ڈی ریسرچ کے دفاع کی پریزنٹیشن کے لیے ایکسٹرنل سپروائزر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ڈاکٹر محمد عمار خان تھے-

محمد عامر نے اپنے پی ایچ ڈی ریسرچ کے دفاع میں کہا ہے کہ فنگر ملٹ ذیابیطس ٹائپ 2 اور کینسر کے علاج کے لیے بہت مفید ذریعہ ہے۔اور اس میں بہت سے اینٹی بائیوٹک اور اینٹی انفلامیٹری کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو کہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کینسر کو روکنے میں بھی ان کا کردار کسی معجزہ سے کم نہیں۔

محمد عامر نے فنگر ملٹ کے آٹا سے روٹی بھی بنائی تھی اور جس کو مختلف ماہرین سے معائنہ کروانے کے بعد اس کی بہترین مقدار کو مقرر کرتے ہوئے اس کے مختلف فوائد کو اجاگر کیا۔

مزید براں محمد عامر کا کہنا کہ فنگر ملٹ کا آٹا نہ صرف ذیابطس ٹائپ 2 اور کینسر کے لیے مفید ہے بلکہ یہ مختلف قسم کی دوسری بیماریوں سے بچنے اور ان کے علاج میں بھی بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس موقع پر ان کے ریسرچ سپر وائزر سابق ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے بھی اس بات کی تائید کی اور متعلقہ رزلٹ حاصل کرنے کی تصدیق کی۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے آئے ہوئے ایکسٹرنل سپر وائزر ڈاکٹر محمد عمار خان نے اس کام کی اہمیت کو اس خطے کی ضرورت کے حوالے سے بہت سراہا اور محمد عامر کے تحقیقاتی کام کی تعریف کی، محمد عامر کا یہ کام انٹرنیشنل جنرل میں بھی شائع ہو چکا ہے اور اس کام کا کچھ حصہ ابھی پبلش ہونے والا ہے جو کہ جلد ہی کسی اچھے انٹرنیشنل جنرل میں شائع ہو جائے گا۔

اس موقع پر فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے سابق دین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر طارق اسماعیل, ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر قمر سلیم اور ڈاکٹر در شہوار بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button