Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شعبہ علوم اسلامیہ کے پی ایچ ڈی سکالر نیاز احمد کا کامیاب پبلک ڈیفنس

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ کے پی ایچ ڈی سکالر نیاز احمد کی ڈگری کے لیے مقالہ بعنوان "بیسویں صدی میں سیرت نگاری کا فقہی اسلوب تحقیقی و تقابلی جائزہ ” کا مجلسی دفاع ہوا۔

نیاز احمد نے یہ مقالہ ڈاکٹر محمد ادریس لودھی کی نگرانی میں مکمل کیا۔

محقق نیاز احمد نے بیسویں صدی کے نامور سیرت نگاروں کے فقہی اسلوب کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا تحقیقی و تقابلی جائزہ بھی پیش کیا۔

انہوں نے احسن انداز سے فقہی اسلوب سیرت نگاری کے بیان کرنے کے ساتھ سیرت النبی ﷺ کے عملی و اطلاقی پہلوئوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مجلسی دفاع میں محقق کے ممتحن پروفیسر حافظ افتخار احمد سابق چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور موجود تھے۔

انہو ںنے معیاری تحقیق اور ڈگری کی تکمیل پر محقق کو مبارک باد دی۔

مجلسی دفاع کے موقع پر چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار ، ڈاکٹر منزہ حیات ، ڈاکٹر حامد علی اعوان ، ڈاکٹر فریدہ یوسف ، ڈاکٹر محمد امجد ، ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر ، ڈاکٹر جمیل احمد نتکانی ، ڈاکٹر سائرہ طیبہ کے علاوہ کثیر تعداد میں سکالرز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button