Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ’’صلاحیت سازی پروگرام برائے پی ایچ ڈی سکالرز” تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

شعبہ ایگرانومی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ’’صلاحیت سازی پروگرام برائے پی ایچ ڈی سکالرز‘‘ پر ہونے والی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے کہا ہے کہ ہمارا بڑا اقدام انسانیت کی فلاح کے لیے ہونا چاہیے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں بہت سارے ایشوز ہیں لیکن پھر بھی ہمیں تحقیقی اساتذہ اور سکالرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔

قائم مقام وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اور ان کی پوری ٹیم کو اس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارک با د دی۔

ورکشاپ کی فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر ملکہ رانی نے سکالرز کو ٹریک پر رکھنے کے لیے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپروائزر کے اس کے تحقیقی سکالر کا تمام ڈیٹا اور اس کا ریسرچ پلان موجود ہو۔

ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر سلیانہ نے ایچ ای سی کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے ایڈمشن ، رجسٹریشن کا طریقہ کار ، کورس ورک ، مقالہ جات کی تیاری ، ڈیپارٹمنٹل ڈاکٹرل کمیٹی کا طریقہ کار ، کنفرمیشن ، مقالہ جات کی جانچ پڑتال کوالٹی اور اس کو شیئر کرنے تک کے تمام عوامل کا تفصیلی ذکر کیا۔

ڈائریکٹر کوالٹی ڈاکٹر محمد فاروق نے سپروائزر اور سکالر کے درمیان تعلق ، حوصلہ افزائی ، تحقیق میں معاونت پر زور دیتے ہوئے مزید کہاکہ اس قسم کی ورکشاپ کا انعقاد کرکے ہم بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں شامل ہوسکتے ہیں ۔

ورکشاپ کے اختتام پر چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے تمام سٹک ہولڈرز کا فردا فردا شکریہ ادا کیا ۔

ورکشاپ سے چیئرمین ایگری انجیرنگ ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر محمد رمضان نے بھی خطاب کیا۔

اس ورکشاپ میں ایگری فیکلٹی ، ویٹرنری ، فوڈ سائنس ج لاء کالج ، سکول آف اکنامکس کے پروفیسر صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button