Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگری تفویض کرنےکی سفارش

ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ آج ویمن یونیورسٹی کی تاریخ کا اہم دن ہے کہ ایک ہی شعبہ کی تین سکالرز اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرنے جارہی ہیں۔

نئی بننے والی یونیورسٹیوں میں یہ اعزاز ویمن یونیورسٹی کو ہی حاصل ہوا کہ اس کی پروفیشنل فیکلٹی نے اپنے سکالرز کو جدید علوم سے روشناس کرایا ، اور حالات حاضرہ کے مطابق ہونے والے ریسرچ میں اپنا حصہ بنایا۔

شعبہ فزکس کی اساتذہ مبارکباد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنا کام ایماندار ی سے کیا، اور سکالرز کو مقررہ وقت میں اعلیٰ ڈگری کا حامل بنادیا،
۔

ویمن یونیورسٹی اعلیٰ پائے کی ریسرچ کا سلسلہ جاری رکھے گی، تمام شعبے بھی اپنی ریسرچ کو معیاری بنانے کےلئے اقدامات کریں اور اپنے سکالرز کو جدید علوم سے مستفید کریں ۔

بعد ازں سکالر مسز نسیم اختر کے مقالےڈیٹا سٹوریج ایپلی کیشن کے لیے کاربن نینو اسٹرکچر پر مبنی مزاحم میموری ڈیوائس بارے بریفنگ دی، اور حاضرین کے سوالوں کے جواب دیئے سکالر مسز طاہرہ یعقوب نے اپنے مقالے کا’’ انرجی سٹوریج ایپلی کیشنز کے لیے ڈوپڈ 2D میٹریل کی فیبریکیشن اور خصوصیت” بتایا کہ اس وقت ملک میں انرجی مسائل موجود ہیں ۔

حالات حاضرہ کے مطابق یہ ریسرچ کارآمد ثابت ہوگی، جبکہ سکالر مسز روبیہ شفیق نے اپنے مقالے کو بھرپور دفاع کیا۔

جس کے بعد ان سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں ایوارڈ کرنے کی سفارش کی گئی۔

ان سکالرز نے اپنی ریسرچ ڈاکٹر ملکہ رانی کی نگرانی میں مکمل کی، اور بطور ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر رضوان رضا ،ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور ڈاکٹر عبدل شکور نے شرکت کی۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی ، ڈاکٹر ملکہ رانی اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button