Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایچ ای سی کا وائس چانسلرز کوبڑا حکم، ٹیچرز کےلئے پریشانی

پنجاب ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں میں ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کے بعد ‘سیپ’ سسٹم میں اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

اس سلسلے میں جاری وائس چانسلرز کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کی ایف بی ارکی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اساتذہ جو ایک کل وقتی استاد یا محقق جو ٹیکس ادا کرتا ہے کسی غیر منافع بخش تعلیم یا تحقیقی ادارے میں ملازم ہے، جس کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن، بورڈ آف ایجوکیشن یا کسی یونیورسٹی کے ذریعہ تسلیم کیا گیا ہے اس پر 2023 میں لگائے گئے ٹیکس کی شرح بھی لاگو ہوگی۔
تاہم اس شق کا اطلاق طبی پیشے کے اساتذہ پر نہیں ہوگا جو نجی میڈیکل پریکٹس سے آمدنی حاصل کرتے ہیں یا جو مریضوں سے فیس لیتے ہیں۔

مشاہدے میں آیا ہے کہ سال2022 میں ہونے والی تبدیلیوں کو بھی لا گو نہیں کیا گیا، جس سے خزانے کو نقصان پہنچا،اب تمام وائس چانسلرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ خزانہ برانچ کے سسٹم سیپ کو اپ گریڈ کیا جائے اور 25 فیصد کٹوتی کو یقینی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button