Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی: ایک روزہ فزکس فیسٹ کا شاندار انعقاد

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس کے زیرِ اہتمام ایک روزہ فزکس فیسٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء و طالبات نے 40 سے زائد سائنسی و تحقیقاتی منصوبے پیش کیے۔

اس فیسٹیول کا مقصد نوجوان محققین کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کی سائنسی دلچسپیوں کو عملی شکل دینا تھا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے، انہوں نے کہا کہ طلبہ کے یہ تحقیقی منصوبے نہ صرف قابلِ ستائش ہیں بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہیں کہ ہمارا نوجوان طبقہ سائنسی میدان میں خودکفالت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یونیورسٹیاں دراصل ہیومن ریسورس تیار کرنے کے مراکز ہیں، تاکہ طلبہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مارکیٹ میں بہتر روزگار حاصل کر سکیں، فزکس تمام سائنسی علوم کی بنیاد ہے اور اسے سائنس کی ماں کہا جاتا ہے۔

ہم کوشش کریں گے کہ طلباء کے ان چھوٹے مگر جدید منصوبوں کو یونیورسٹی کے تعاون سے میگا پراجیکٹس میں تبدیل کیا جائے، تاکہ یہ انڈسٹری میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

شعبہ فزکس کے چیئرمین ڈاکٹر عتیق الرحمٰن نے کہا کہ طلباء نے اس فیسٹ میں جو پراجیکٹس پیش کیے ہیں وہ تمام اساتذہ کی رہنمائی اور جدید سائنسی تحقیق کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں سینسرز، ایل ای ڈی لائٹس، الیکٹرانک ڈیوائسز، ریسرچ بیسڈ آر ایف آئی ٹی، سسٹمز، انرجی اسٹوریج، انرجی کنورژن، اور خودکار الیکٹرک چیئر سمیت کئی پروجیکٹس شامل تھے ۔

فزکس فیسٹ کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق ،ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر ارسلان،پروفیسر شفقت حیات، ڈاکٹر ذی وقار،مس کائنات، ڈاکٹر حماد، پروفیسر ذیشان،اور شہر کی مختلف جامعات، کالجز اور سائنسی اداروں سے وابستہ ماہرین، اساتذہ، صنعت کاروں، طلبہ و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button