Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی آئی اے نے کابل سے اپنا آپریشن شروع کردیا،پہلی فلائٹ اسلام آباد پہنچ گئی

کابل میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا اعلان کر ‏دیا۔
طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیر یقینی کی صورتحال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے ‏پی آئی اے حکام کوخصوصی پروازوں کی اجازت دےدی۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر15 اگست سےپروازیں شروع کرنےکی اجازت دی گئی ہے۔
افغان ‏حکام نےخط میں پی آئی اے کو زیادہ گنجائش والےطیاروں کو بھیجنے کا کہا ہے۔
خط کے مطابق حالیہ دنوں میں افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سےخراب ہوئی ہے، ‏غیرمتوقع تبدیلی کےباعث سیکڑوں پاکستانی شہری کابل میں پھنسےہوئےہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کونکالنےکیلئے پی آئی اےکےخصوصی چارٹرڈطیاروں کی ضرورت ‏ہے، پاکستانیوں کو اندراج کر رہےہیں، فہرست وزارت کے ساتھ شیئرکی جائےگی۔
دوسری جانب پی آئی اے کا بوئنگ777طیارہ کابل سےاسلام آبادپہنچ گیا ہے۔ پرواز پر 329 مسافر ‏سوار تھے سول ایوی ایشن نے شہریوں کے وطن پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کی شرط معطل کر ‏دی ہے تاہم ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ لئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button