Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں پکٹوریل گیلری کا افتتا ح

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی نے سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر بہاؤالدین زکریایونیورسٹی میں پکٹوریل گیلری کا افتتا ح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے سرائیکی شعبہ کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور شعبہ سرائیکی کی ایم فل سکالر بثشری فیض کو لیکچرار منتخب ہونے پر کتابوں کا تحفہ بھی دیا۔

شعبہ سرائیکی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہاکہ پکٹوریل گیلری کا مقصد سرائیکی وسیب کی ثقافت اور سرزمین اولیاء ملتان کی تصوفانہ تاریخ و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔

تقریب میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم، شعبہ کے اساتذہ محمد عارف ، حافظ محمد فیاض ، ملک عمار یاسر سمیت طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button