Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہید راشد منہاس کی والدہ انتقال کر گئیں

نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے بیگم رشیدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
ائیر چیف مارشل نے دعا کی کہ اللہ غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس سے قبل 2019 میں بیگم رشیدہ منہاس کی طبیعت کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شدید علیل ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ راشد منہاس نے 1971 کی جنگ میں وطن عزیز کے لیے جان قربان کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button