Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ پائیلٹ سکول ملتان نے جیت لی

ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے جاری انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ پائیلٹ سکول ملتان نے سردار کوڑے خان سکول مظفر گڑھ کو چار کے مقابلے میں دس رنز سے شکست دیکر مسلسل ساتویں بار چیمپئن شپ جیت لی۔

پائیلٹ سکول کی طرف سے محمد ریان حمزہ اور عمر نے دو دو رنز جبکہ علی احمد ذاکوان اور احمر نے ایک ایک رنز بنایا سردار کوڑے خان سکول مظفر گڑھ کی طرف سے شہزاد احسن عبد الرحمن اور محمد رحمان نے ایک ایک رنز بنایا۔

میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں بطور مہمان ڈاکٹر محمد سلیم تونسوی ایم ڈی مسلم پبلک گروپ آف سکولز اینڈ کالجز، امتیاز تونسوی ڈائریکٹر مسلم پبلک سکول اینڈ کالج، محمد جمیل کامران نائب صدر پاکستان فیڈریشن آف بیس بال، سید تنویر الرحمن شاہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پائیلٹ سکول ملتان، محمد آصف رشید صدر ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن، کنور بلال اسلم نائب صدر ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن، رانا امید علی فنانس سیکرٹری ملتان ڈویژن بیس بال، راؤ شجاعت رومی کنوینئر سردار کوڑے خان اسکول شامل تھے۔

تقریب میں ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور انفرادی انعامات دیے گئے، جس میں پائیلٹ سکول کے محمد ریحان نے موسٹ ویلی ایبر پلئیر جبکہ احمد ریان نے گولڈن گلوز آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا

بیسٹ پچر ٹورنامنٹ سردار کوڑے خان سکول کے ارمغان بیسٹ بیٹر مسلم پبلک سکول کے محمد الیاس ری مارک ایبل پلئیر آف دی ٹورنامنٹ پائیلٹ سکول کے ذاکوان پائیلٹ سکول کے ہی زامن ینگسٹر پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے انعام کے حقدار رہے، جن کو خصوصی انعامات دیے گئے جبکہ رنر اپ ٹیم سردار کوڑے خان کے کپتان کو رنر اپ ٹرافی اور کھلاڑیوں آفیشلز کو میڈلز اور اسناد دی گئیں جبکہ ونر ٹیم پائیلٹ سکول کے کپتان کو وننگ ٹرافی اور میڈلز اور اسناد دی گئیں جبکہ فئیر پلے کی ٹرافی دانش پبلک سکول وہاڑی کو دی گئی آفیشلز میں حسن جمیل عثمان شوکت مبارز حسن منظور لطیفی رانا صابر ران محفوظ آصف اقبال شاہد صدیق عمران مغل کو خصوصی انعامات دیے گئے۔

سلیم تونسوی اور امتیاز تونسوی نے کہا کہ سکول لیول پر اس طرح کے مقابلہ جات کرانا احسن اقدام ہے جس پر محمد جمیل کامران اور ان کی ٹیم کے شکر گزار ہیں، اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے ہمارا تعاون حاصل رہےگا۔

محمد جمیل کامران نے کہا کہ چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا شکر گزار ہوں جن کے تعاون سے یہ ایونٹ منعقد کیاگیا، مستقبل میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اس طرح کی مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button