Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیماء کے ماتحت 43000 سکولز کو عید سے پہلے ادائیگی نہ ہوسکیں

فنانس ڈیپارٹمنٹ پیماء لائسنسیز کو پیمنٹس جاری کرنے میں ناکام، پیما سکول میں پڑھانے والے 30 ہزار ٹیچرز کو تنخواہیں نہ ملنے کے باعث عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ پیماء کے ماتحت سکولوں میں 6 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، پیماء کی جانب سے فی طالبعلم 12 سو روپے ماہانہ معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔
فنڈز جاری نہ ہونے کیوجہ سے اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہیں کیجاسکی، پیماء ایسا میکنرم بنائے کہ اساتذہ کو تنخواہیں بروقت ادا ہوسکیں۔