فرائیڈے سپر لیگ پیراں غائب کلب کے نام

ڈی ایف اے ملتان اور ایگل کلب کے اشتراک سے کھیلے گئے ایگل فرائیڈے سپر لیگ فٹبال ایونٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز پیراں غائب واپڈا اور ایگل کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ سخت مقابلے کے بعد پیراں غائب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا، میچ کا واحد گول حارث نے کیا۔
ریفریز رانا مشتاق،محمد ادریس، ابراہیم انصاری نے میچ کو سپروائز کیا ۔
میچ کے اختتام پر سابق چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کھلاڑیوں نے انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔صحت منددماغ تندرست وتوانا جمسوں میں ہی پروان چڑھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسلوں کو موبائل کلچر سے نجات دلا کر صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب لانا وقت کا تقاضا ہے، کیوں کہ جہاں کھیلوں کے میدان آبادہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔
اس موقع پر میاں جاوید قریشی ،رانا باقر،عارف محمود،نوید اکرم،آصف لاہوری،رانا مشتاق، حیدرعلی قریشی،محمد اجمل،سعید قریشی،عابد چشتی، شیخ مقیم،رمضان رمضو، رزاق بھٹہ،جواد احمد،حاجی یسین، وحید شاہ،رانا مدثر ودیگر موجود تھے۔