Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پلانٹ فار پاکستان کمپین کا آغاز

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور پی ایچ اے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے تعاون سے پلانٹ فار پاکستان کمپین کا آغاز کیا گیا.

جس میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی جامعہ زرعیہ اور یونیورسٹی کمیونیٹی نے بھرپور حصہ لیا۔

تقریب کا افتتاح وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کیا ،جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ مہمان اعزاز تھے۔

پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت اولڈ شجاع آباد روڈ اور زرعی یونیورسٹی ملتان میں 300 سے زائد پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 3سال پہلے جس کلین اور گرین مہم کا آغاز کیا تھا اب اس کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں، اور انہوں نے طلبہ کو کہا کہ رواں سیزن میں اپنی یونیورسٹی اور اپنے آبائی علاقوں میں اس مہم کو مزید تیز کر دیں تا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے ملک کو بچایا جا سکے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ پلانٹ فار لائف سوسائٹی موجودہ سیزن میں زیادہ پودے لگا کر اور ان کی آبیاری کر کے وزیراعظم کے سرسبز پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھائے گی۔

چیئرمین پی ایچ اے عجاز جنجوعہ نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان روزانہ کی بنیاد پر ملتان اور اس کے گردونواح میں شجرکاری کر رہی ہے ، اور انہوں نے جامعہ زرعیہ کے شجرکاری دوست اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر اس مہم کو دو درازعلاقوں میں آگے بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹرمبشرمہدی، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر مقرب علی، ڈاکٹر مدثر یسٰن، ڈاکٹر وزیر احمد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button