Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ماڑی منگومل بنگل والا ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز

گورنمنٹ ایلیمنٹری (مارننگ اینڈ آفٹر نون) سکول ماڑی منگومل بنگل والا ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔

ٹیچر محمد دانیال ، عبدالغفار، سلمی کلثوم اورتمام پرائیویٹ ٹیچرز کے ساتھ ساتھ چہارم ، پنجم ، ششم ، ہفتم اور ہشتم میں زیر تعلیم تمام طلباء وطالبات نے ایک ایک پودا لگایا، سکول میں مجموعی طور پر ایک ہی دن میں 70 کے قریب نئے پودے لگائے گئے۔

نوجوان ہیڈماسٹر ذیشان احمد خان لشاری بلوچ نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگاتے ہوئے تمام شرکا سے اظہار خیال کیا کہ یہ مہم نہ صرف ہمارے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے ہمارے طلباء میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور بھی اجاگر ہوگا۔

درختوں کی اہمیت کو سمجھنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا نہایت ہی ضروری ہے تاکہ ہم ایک سر سبز اور صاف ستھرے ماحول میں زندگی گزار سکیں، سکول میں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ آپ سب لوگ اپنے گھروں، محلوں اور بستیوں میں بھی اسی طرح زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ہم سب مل کر ماحول کوسر سبز اور صاف ستھرا بنائیں۔

میں اس مہم میں شرکت کرنے والے تمام اساتذہ اور طلباء وطالبات کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button