سکولوں میں شجرکاری مہم 2025 کا اغاز کردیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین پنجاب ویژن کی روشنی میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی ہدایات پر ملتان میں شجرکاری مہم 2025 کا اغاز کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان میاں خالد عالم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 1 نیو ملتان میں پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری، اے ای او مرکز ایسٹ ایوب علی صدیقی اور اے ای او ہیڈ کوارٹر بہاول قیوم بھی موجود تھے ۔
مہمان خصوصی میاں خالد عالم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ، اساتذہ، ایلومنائی کونسلز کے ممبرز اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کے ساتھ مل کر شجرکاری سے ملک کو سر سبز و شاداب بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت موجودہ اور سابقہ اساتذہ اور طلبہ ملتان کے تمام سکولوں میں پودے لگائیں گے، بچوں کو درختوں کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکے اور ہمارے بچوں کا مستقبل بہتر بنایا جا سکے۔