ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا افتتاح
ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے زیر اہتمام شجر کاری مہم شروع کی گئی جس کا افتتاح ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے پودا لگاکر کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی کا کہنا تھا کہ درخت زمین کی تزئین و خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے اردگرد کے ماحول کو بہتر بناتے ہیں اور فلاح و بہبود کے احساس کو فروغ دیتے ہیں۔ درخت لگانا ہمارے اجتماعی مستقبل میں ایک قیمتی سرمایہ کاری ہے۔ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ؐنے شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے ایمان والوں پر شجر کاری کو صدقہ قرار دیا ہے ۔آپؐنے فرمایا ’’جو مسلمان درخت لگائے یا فصل بوئے، پھر اس میں سے جو پرندہ یا انسان یا چوپایہ کھائے تو وہ اس کی طرف سے صدقہ شمار ہو گا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سکواڈرن لیڈر (ر) علی عمران بٹ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ممتاز خان نیازی ،محمد خالد ، مس خالدہ ،ڈاکٹر تنویر ،مس سمیرا و دیگر موجودتھے ۔