Breaking NewsEducationتازہ ترین

وزیراعظم گرین یوتھ موومنٹ : زکریا یونیورسٹی ملتان میں خصوصی شجرکاری مہم

ڈائریکٹوریٹ آ ف سٹوڈنٹس افیئرز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام وزیراعظم گرین یوتھ موومنٹ کے تحت بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد کیاگیا۔

شجرکاری مہم کی قیادت جم کلب کے بی زیڈ یو کے فوکل پرسن ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد فواد رسول اور جم کلب بی زیڈ یو کے کنوینر ڈاکٹر انیس الرحمن نے کی۔

ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، خزانہ دار صفدر عباس خان نے مہم کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر محمد عزیر نے یونیورسٹی میں درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل ، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ، ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹر فرحان اور جم کلب کے ممبران اور طلباء طالبات نے بھی پودے لگائے ۔

ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد فواد رسول نے اپنے خطاب میں بتایا کہ چوتھی شجرکاری مہم کے تحت آج ڈھائی سو پودے لگائے گئے ہیں، شجرکاری مہم کے تحت جم کلب یونیورسٹی میں دو ہزار پودے لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں اب تک پانچ سو پودے لگائے جاچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں