Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم شروع

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سوئل اینڈ انوائرمینٹل سائنسز نے ادارہ تحفظ ماحول ملتان سے مل کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ،جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ملتان مصباح الحق لودھی تھے۔

اس موقع پر انہوں نے پلکن، جامن، نیم اور دیگر انواع کے 1500 پودے ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ اینوائرمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم جامعہ زرعیہ ملتان کے سر سبز پاکستان ویژن میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے خصوصاً ذکر کیا کہ جامعہ زرعیہ ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی کاوشوں کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی ماحول دوست کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ جامعہ زرعیہ ملتان یوآئی گرین میٹرکس میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ،جبکہ دنیا بھر میں 250 نمبر پر رینک کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری اس مہم کا صرف ایک حصہ ہے جس کو جامعہ زرعیہ نے ہمیشہ سے قائم رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے اس شہر کاری مہم پر ڈیپارٹمنٹ اور جامعہ کا شکریہ ادا کیا اور اعادہ کیا کہ ہم آگے بھی اسی طرح ماحول کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جامعہ زرعیہ ملتان نے ہمیشہ سے ماحول کے تحفظ کے لیے کوشش جاری رکھی ہے، اور اس وقت بھی جامعہ زرعیہ ملتان میں گندے پانی کو کنسٹرکڈ ویٹلینڈز اور بائیو فلٹریشن جیسے طریقوں سے صاف کرنے، آرگینک کوڑے اور سموگ کا باعث بننے والی فصلوں کی باقیات سے کمپوزٹ بنانے اور زمین پانی اور ہوا کو صاف رکھنے کے پروجیکٹ جاری ہیں۔

اسی طرح ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز نے نہ صرف بہار بلکہ مون سون اور اب خزاں میں بھی شجر کاری کی مہمات کی ہیں۔

انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کے ویژن کو سراہا اور بتایا کہ ہمارے وائس چانسلر نے ہمیشہ انڈسٹری اور گورنمنٹ کے دوسرے اداروں کے ساتھ مل جل کر ماحول اور زراعت کے لیے کام کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے، اور ہم اسی طرح مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اور پودے لگائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button