Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم

ایم این ایس زرعی میں ضلعی انتظامیہ، اور ادارہ تحفظ ماحول ملتان کے اشتراک سے شجرکاری کی جامع مہم کا آغاز کردیاگیا۔

جس کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز نے کوکا کولا بیوریجز، ضلعی گورنمنٹ اور ادارہ تحفظ ماحول ملتان کیا ۔

فتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک تھے۔

اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)اور یونیورسٹی کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کی، اور جامعہ کی ماحول دوست کاوشوں کو سراہا ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسے تو شجرکاری کی مہمات ہر جگہ پر چلتی رہتی ہیں، لیکن جس ذمہ داری سے جامعہ زرعیہ ملتان نے نسبتاً بڑے پودے، اور ان کی دیکھ بھال کا بندوست کیا ہوا ہے ، وہ قابل ذکر اور قابل تحسین ہے ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ نے صحیح معنوں میں ماحول کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ تحفظ ماحول ملتان مصباح الحق لودھی نے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم جامعہ زرعیہ ملتان کے سر سبز پاکستان ویژن میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ، پاکستان بلکہ دنیا بھر میں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی ماحول دوست کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جامعہ زرعیہ ملتان یوآئی گرین میٹرکس میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ، جبکہ دنیا بھر میں 250 نمبر پر رینک کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری اس مہم کا صرف ایک حصہ ہے جس کو اس ادارہ نے ہمیشہ سے قائم رکھا ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں