پرائیویٹ ہونے والے سکولوں میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ

صوبہ بھر کے پرائیویٹ ہونے والے سرکاری اسکولوں میں موسمِ سرما کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تمام متعلقہ افسران اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں شجر کاری کو یقینی بنائیں اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات کریں۔
موسم بہار پودے لگانے کے لیے موزوں ترین وقت ہے، لہٰذا اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر نہ صرف ماحول کو سر سبز بنایا جائے بلکہ طلبہ میں ماحولیاتی آگاہی بھی پیدا کی جائے۔
سکول انتظامیہ مقامی سطح پر دستیاب پودوں کے انتخاب، مناسب دیکھ بھال اور باقاعدہ مانیٹرنگ کریں، شجر کاری مہم کی تصاویر اور تفصیلات مقررہ طریقہ کار کے تحت رپورٹ کی جائیں تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی دلچسپی لیں اور طلبہ و اساتذہ کی بھرپور شمولیت یقینی بنائیں
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ یسے اقدامات نہ صرف تعلیمی اداروں کے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔














