Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز

انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے ویمن یونیورسٹی ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
مہم کا آغاز ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے مسٹر مصباح لودھی نے درخت لگا کر کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت لگانے سے آلودگی پر قابو پانے اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، انہوں نے مزید درخت لگانے کی ترغیب دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ جبین (فوکل پرسن)، ڈاکٹر حسن بانو اور ڈاکٹر صائمہ نسرین نے بھی تقریب کے دوران پودے لگائے۔
ڈاکٹر شازیہ جبین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ کے خاتمے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔
ای پی اے نے ویمن یونیورسٹی ملتان کو دونوں کیمپسز کے لیے 1500 پودے فراہم کیے ہیں۔