Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز

زکریا یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کی قیادت میں کیا گیا، اس مہم میں پولیٹیکل ایڈمنسٹریٹر فورم کے وائس پریزیڈنٹ مہر فیض اور یوتھ اسمبلی کے پریزیڈنٹ محمد زویان ہارون اور دیگر طالب علموں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

جامعہ کے مختلف شعبہ جات میں سایہ دار درخت اور پھول دار پودے لگائے گئے تاکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور گرمیوں میں طلبہ کو سایہ فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی شریک ہوئے، جن میں شعبہ سیاسیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد بخاری، فارمیسی پریکٹس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول، اور کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر سمینہ افضل شامل تھے۔

ڈاکٹر مقرب اکبر نے اس موقع پر کہا کہ شجر کاری نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے بلکہ یہ مستقبل کے لیے ایک صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یونیورسٹی کے طلباء نے بھی اس مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں عملی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

شجرکاری مہم کی کامیاب تکمیل کے بعد تمام شرکاء نے مستقبل میں مزید ایسے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button