ملتان : ایمرسن یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا آغاز
ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی یونیورسٹی میں صاف اور سر سبز پاکستان کی مہم کے سلسلے میں آج شجر کاری کی گئی، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنچاب ثاقب علی عطیل تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ یونیورسٹی میں تین ہزار پھل دار پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے، جس کا مقصد نہ صرف کیمپس کو خوبصورت اور دلکش بنانا ہے بلکہ گلوبل وارمنگ پر قابو پانے میں بھی یہ بہت مفید رہیں گے ۔
سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل نے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں جب پوری دنیا موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب اور دیگر مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، شجر کاری ہی ان آفات کا مقابلہ کر سکتی ہے، اور ایمرسن یونیورسٹی اس حوالے سے قابلِ ستائش ہے کہ یہاں اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اور سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل نے پودا لگایا، اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی کی گئی
اس موقع پر انچارج ہارٹیکلچر پروفیسر ظفر شیروانی ،پروفیسر شفقت عباس ،پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر، پروفیسر مقصود عالم رضوی ، پروفیسر جنید یار خان، پروفیسر ڈاکٹرعبدالمعید پروفیسر ڈاکٹر عبداللطیف و دیگر اساتذہ موجود تھے۔