ویمن یونیورسٹی ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان شجر کاری مہم کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ نے کیا، انہوں نے پودا لگایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شجر کاری سے دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، یونیورسٹی کے تمام طالبات اور سٹاف کم از کم ایک درخت لگائیں، شجر کاری صحت مند ماحول اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ضروری ہونے کے علاوہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔
طالبات میں شجر کاری کو فروغ دینا چاہئے تاکہ وہ اپنے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں اور شجر کاری کے ذریعے ملک میں ماحول دوست کلچر کو فروغ دے سکے۔
انہوں نے سٹیٹ آٖفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ویمن یونیورسٹی کے دونوں کیمپسز میں شجر کاری کا اغاز کریں اور گرین یونیورسٹی پراجیکٹ کو کامیاب بنائیں۔
اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان اور دیگر انتظامی آفیسرز بھی موجود تھے ۔