زرعی یونیورسٹی کے جلالپور پیر والا فارم پر پلانٹیشن ڈرائیو کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے جلالپور پیر والہ فام پر اینگرو فرٹیلائزر کے تعاون سے پلانٹیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا، شجر کاری مہم میں انسانوں کی بقا کو درختوں کی بقا سے منسلک کیا گیا۔
اس کمپین کے دوران امرود،جامن اور دیگر پودے لگائے گئے۔
اس موقع پر کوآرڈینیٹر پلانٹیشن ڈاکٹر مقرب علی نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)کی سربراہی میں(ڈبلیو ڈبلیو ایف)کے تعاون سے جلالپور پیر والہ کیمپس میں 50 ایکڑ پر 31000 درختوں پر مشتمل ماڈل پلانٹیشن بلاک کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، اور موسم بہار کی پلانٹیشن ملتان کیمپس میں تیزی سے جاری ہے۔
زرعی یونیورسٹی ملتان اور اینگرو فرٹیلائزرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جلالپور پیر والہ اور دیگر علاقوں میں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جا سکے۔
اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزر کی جانب سے ناصر خٹک،سیف اللہ خان،محسن خان،یاسر خورشید زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفار،ڈاکٹر محمود عالم،محمد عابد سمیت طلباءو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔