Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا سانحہ مری پر انکوائری کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پرانکوائری کا حکم دےدیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ میں مری جانے والے سیاحوں کی المناک اموات پر افسردہ ہوں، ایسےسانحات کی روک تھام کیلئےسخت قواعدوضوابط قائم کئےجائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موسم کی صورتحال دیکھے بغیرلوگ بڑی تعداد میں مری پہنچے، اس غیرمتوقع صورتحال سے نمٹنے کےلیے ضلعی انتظامیہ تیار نہ تھی۔

اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدیدبرفباری سےپیش آئےسانحےپردکھ کااظہار کیا ہے اور لوگوں کوریسکیوکرنے کےلیے ہدایات دی ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کومتحرک کر دیا گیا ہے ، تمام اداروں کوعلاقوں کوصاف کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے، اگرکوئی ذمہ دار ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button