Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تاجکستان کےتاجروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا دونوں ملکوں میں تجارت سے فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تاجکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کےفورم کامقصد دونوں ممالک کے کاروباری روابط کو بڑھانے سمیت پاکستان اورتاجکستان کےتاجروں سےمخاطب ہونا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے، اپنے ملک کاروباری طبقے کو سہولتیں فراہم کرنےکی کوشش کررہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ توانائی کےمنصوبے کاسا 1000 کی جلد تکمیل چاہتے ہیں، ہم پاکستان میں صنعتکاروں کوسہولتیں فراہم کررہےہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارت سے فائدہ ہوگا اور بزنس کمیونٹی کو ہرقسم کی سہولت فراہم کی جائےگی، پاکستان ےمختلف67کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، توانائی کے منصوبے کاسا1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں، سستی اورماحول دوست ہائیڈر و پاور انرجی سے فائدہ اٹھاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button