Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں سینئررہنماوں نےموجودہ صورتحال سے نمٹنےکی تجاویز دیں ، اور عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مجھے پتہ ہے کہ یہ کیاکرنےجارہے ہیں، یہ سارے ڈرے ہوئے ہیں، اسی لئے اکٹھے ہوگئے ہیں ، میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں۔

اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سینئر رہنماوں نے بریفنگ میں بتایا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نےاپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہولینے دیں، سرپرائزدیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، ایسا پلان تیار کررکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا۔

عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا،پنجاب میں پیدا ہونے والےحالات پرقابو پا لیں گے، تمام ارکان میرے ساتھ دیں گے، پریشانی کی بات نہیں۔

اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کر لی گئی اور تحریک عدم اعتماد ملکی سیاسی صورتحال اور ارکان سے رابطوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button