Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم نےکمرکس لی، پارٹی کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنےکی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کےطریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں بڑے شہروں میں میئرز کے ناموں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ منظم کیا جائے، ہمارے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کےساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔

اجلاس میں حالیہ دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دورہ چین کی کامیابی کو عوام میں اجاگرکیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button