Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم کا سیالکوٹ‌ واقعے کا نوٹس، پچاس گرفتار

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت کردی ، جبکہ پنجاب حکومت نے پچاس مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق بھی کی ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لے کر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور تمام تفصیلات طلب کیں ہیں۔
وزیراعظم نے ملوث افراد کو قانو ن کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’غیرملکیوں کے جان و مال کی حفاظت ریاستی ذمہ داری ہے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘۔
وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے کہا کہ سيالکوٹ واقعےکی شفاف، غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی، ریاست اورپاکستانی شہری بہیمانہ واقعےکی مذمت کررہے ہیں کیونکہ عوام کےجان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ مذہبی منافرت پھیلانے کی گھناؤنی کوشش اور عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، توہین مذہب کی سزا کیلئے ملکی قوانین موجود ہیں، جس کے تحت مجرمان کو سامنے لایا جائے گا۔

دریں اثنا پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیالکوٹ میں تقریباً صبح 11 بجے واقعہ پیش آیا، پولیس کو بیس منٹ بعد ہی اطلاع موصول ہوگئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کمشنر سیالکوٹ اور آر پی و گوجرانوالہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، اگر پولیس کی غلفت نظر آئی تو افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج حاصل کر کے 50 کے قریب مشتعل افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button